18 مارچ 2015 - 16:20
ایران نے گزشتہ سال 50 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں: صدر روحانی

صدر مملكت نے اس بات پر زور ديا كہ اللہ كے فضل سے ايراني قوم كي حمايت اور رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كے ارشادات سے عالمي سطح پر ايران كي حيثيت مزيد مستحكم ہوئي ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ 50 ارب ڈالر کی تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدگی اور ملک کے ترقیاتی شعبے کے لئے مختص کی گئی 30ہزار ارب تومان بجٹ ختم ہونے والے ایرانی سال 1393 کی اقتصادی کامیابیوں میں سے ایک اہم کامیابی ہے.

ان خيالات كا اظہار حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے بدھ كے روز ايراني سال 1393 ميں منعقد ہونے والے كابينہ كے آخري اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كيا.

حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ عليہا كي روح پاك پر درود و سلام بھيجتے ہوئے صدر روحاني نے كہا كہ اس سال نوروز كے ايام ميں فاطمي رنگ نظر آتا ہے.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال ميں عالمي ظالمانہ اقتصادي پابندياں ہونے كے باوجود اسلامي جمہوريہ ايران نے اللہ تعالي كے فضل سے مختلف شعبوں ميں اہم كاميابياں حاصل كي ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران نے گزشتہ سال كے دوران خارجہ پاليسي، ہمسايہ ممالك كے ساتھ تعلقات كي توسيع، عالمي طاقتوں كے ساتھ جاري جوہري مذاكرات اور اقتصادي شعبوں ميں قابل قدر ترقي اور پيشرفت كي ہے.

صدر مملكت نے اس بات پر زور ديا كہ اللہ كے فضل سے ايراني قوم كي حمايت اور رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كے ارشادات سے عالمي سطح پر ايران كي حيثيت مزيد مستحكم ہوئي ہے.

ايام نوروز ميں ايراني شہريوں كے اندرون ملك سفر كرنے كا حوالہ ديتے ہوئے صدر روحاني نے قوم سے درخواست كي كہ ان ايام ميں ٹريفك قوانين كي پاسداري كرتے ہوئے اپنے اور دوسروں كا خيال ركھيں.

انہوں نے ايراني قوم كے لئے نئے سال ميں نيك خواہشات كا اظہار كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎

۲۴۲